تلنگانہ میں آج آٹو بند منانے کی اپیل

   

حیدرآباد 7 جنوری (این ایس ایس) تلنگانہ اسٹیٹ آٹو ڈرائیورس جے اے سی نے مرکز میں بی جے پی حکومت اور ریاست میں ٹی آر ایس حکومت کی مبینہ عوام دشمن پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے 8 جنوری کو مختلف ٹریڈ یونینوں کی طرف سے منائی جانے والی ملک گیر ہڑتال میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آٹو ڈرائیورس نے حکومت آندھراپردیش کی طرف سے ہر آٹو ڈرائیور کو اپنے آٹو کی درستگی کے لئے دیئے جانے والے 10,000 روپئے کی طرح امداد پہونچانے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا۔ دیگر مطالبات میں 20,000 جدید آٹو ڈرائیونگ لائسنس کی اجرائی، دونوں شہروں میں آٹو رکشاؤں کی بلیک مارکٹنگ روکنا اور شہر کی سڑکوں پر ڈیزل سے چلنے والے کیابس پر فوری امتناع عائد کرنا بھی شامل ہے۔