حیدرآباد:تلنگانہ میں نیا سال کا تہوار اگادی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ریاست کے عوام نے مندروں میں خصوصی پوجا کے ساتھ اور گھروں میں اگادی پچھڑی بناکر استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر لوگو ں کو ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے دیکھاگیا۔ اگادی کے موقع پر بیشترسیاسی لیڈروں نے تلگو عوام کو اگادی کی مبارکباد پیش کی۔