تلنگانہ میں اگریکلچرل کونسلنگ

   

حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (سیاست نیوز) پروفیسر جے شنکر تلنگانہ اگریکلچرل یونیورسٹی میں شعبہ زراعت سے متعلق یو جی کورس میں داخلہ کیلئے اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ جوائنٹ وی سی نرسمہا راؤ نے بتایا کہ ایمسیٹ 2021ء رینک کی بنیاد پر داخلہ رہیں گے۔ بی ٹیک (اگریکلچرل انجینئرنگ فوڈ ٹیکنالوجی) بی ایس سی آفیسرس (کمیونٹی سائنس) کورسوں میں فارمیسی کوٹہ سیلف فینانس کے تحت نشستوں پر بھرتی کی جائے گی۔ اگریکلچرل انجینئرنگ میں 26 نشستیں فوڈ ٹیکنالوجی میں 24 کمیونٹی سائنسس میں 35 نشستیں موجود ہیں۔