حیدرآباد۔/20 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ریاست کے ایجوکیشن کمیشن کے تحت 6 رکنی اڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پرنسپل سکریٹری اعلیٰ تعلیم بی وینکٹیشم کے احکامات کے مطابق حکومت نے ریاست میں جامع تعلیمی پالیسی کی تیاری کیلئے ماہرین پر مشتمل چھ رکنی اڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں پروفیسر جی ہراگوپال پروفیسر حیدرآباد یونیورسٹی، پروفیسر کے مرلی منوہر ریٹائرڈ پروفیسر کاکتیہ یونیورسٹی، پروفیسر کے وینکٹ نارائنا ریٹائرڈ پروفیسر کاکتیہ یونیورسٹی، پروفیسر ایس سجاتا پروفیسر ستاواہنا یونیورسٹی، آر وینکٹ ریڈی نیشنل کنوینر ایم وی ایف اور کے این شیشاگری ایجوکیشن اسپیشلسٹ یونیسف شامل ہیں۔ حکومت نے ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار اے مرلی کی قیادت میں ایجوکیشن کمیشن قائم کیا ہے جس کے تین ارکان کا تقرر بھی کیا گیا۔ 1
ایڈوائزری کمیٹی کی میعاد صدرنشین کی میعاد کے تابع رہے گی۔1