حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں فہرست رائے دہندگان پر آئندہ کی جانے والی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر ) کے بعد امکان ہے کہ حیدرآباد کی فہرست رائے دہندگان میں نام کافی کم ہوجائیں گے ۔ بہار میں فیز I کے بعد ایس آئی آر کا فیز II نو ریاستوں اور تین یوٹیز میں منعقد کیا گیا ۔ آئندہ مرحلہ میں تلنگانہ میں ایس آئی آر کئے جانے کا امکان ہے ۔ 12 ریاستوں اور یوٹیز میں ہر جگہ فہرست رائے دہندگان سے لاکھوں ووٹرس کے نام نکال دئیے گئے ۔ مجموعی طور پر 6.5 کروڑ رائے دہندوں کے ناموں کو فہرست رائے دہندگان سے حذف کردیا گیا ۔ جن کے نام حذف کئے گئے ان کے تین زمرے بنائے گئے ۔ غیر حاضر ، منتقل ہوگئے یا فوت ؍ ڈپلیکیٹ ( اے ایس ڈی ) سرٹیفیکٹ ۔ غیر حاضر وہ لوگ ہیں جن کا پتہ نہیں لگایا جاسکتا ، منتقل وہ لوگ ہیں جو کسی دوسرے مقام پر منتقل ہوگئے ہیں ’ فوت ‘ وہ رائے دہندے ہیں جو فوت ہوگئے ہیں لیکن فہرست رائے دہندگان میں ان کے نام ہیں ۔ ڈپلیکیٹ ووٹرس وہ رائے دہندے ہیں جن کے نام فہرست رائے دہندگان میں ایک سے زیادہ مرتبہ پائے جاتے ہیں ۔ تلنگانہ میں بھی ایس آئی آر کے دوران فہرست رائے دہندگان سے کئی نام حذف ہونے کا امکان ہے اور حیدرآباد میں زیادہ تعداد میں ناموں کے حذف ہونے کا امکان ہے کیوں کہ گذشتہ تین عام انتخابات میں رائے دہندوں کی حاضری اس کا ثبوت ہے ۔ حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں فہرست رائے دہندگان پر آئندہ کی جانے والی خصوصی نظر ثانی ( ایس آئی آر ) کے دوران جن لووں کے نام فہرست رائے دہندگان میں موجود ہوں انہیں شمار کے مرحلہ کے دوران کوئی دستاویزات دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ تاہم انہیں نوٹس مرحلہ کے دوران اگر وہ میاپنگ سے رہ گئے ہوں یا لاجیکل فرق ہو تو ، دستاویزات داخل کرنے کی ضرورت ہوگی ۔۔ A