تلنگانہ میں ایمسیٹ کے انعقاد میں تاخیر ممکن

   

Ferty9 Clinic

انٹرمیڈیٹ امتحان کے تعلق سے فیصلہ نہ ہونا اصل وجہ
حیدرآباد۔ تلنگانہ ایمسیٹ کے انعقاد میں تاخیر کے اندیشے ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ میڈیسن، انجینئرنگ اور اگریکلچرل کامن انٹر سٹ ٹی ایس ایمسیٹ 2021 امکان ہے کہ مئی کے بجائے ستمبر میں منعقد کیا جائے گا۔ موجودہ حالات کوویڈ کے اثرات کے سبب محکمہ تعلیم کا شیڈول ابھی مکمل طور پر بحالی کے موقف میں نہیں ہے۔اس کے علاوہ عہدیداروں کے مطابق انٹر میڈیٹ کے امتحانات پر ایمسیٹ کی تاریخ کا دارومدار ہے اور تاحال انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے انعقاد کے متعلق کوئی قطعی فیصلہ نہیں ہوپایا ہے۔ اس لحاظ سے ایمسیٹ کا انعقاد جو مئی میں ہونے والا تھا امکان ہے کہ ستمبر میں منعقد کیا جائے گا۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے ارباب مجاز نے تلنگانہ ایمسیٹ کو مختلف مراحل میں منعقد کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا اور جوائنٹ انجینئرنگ ایگزام جے ای ای کی طرز پر جو یونین گورنمنٹ کی جانب سے 4 مراحل میں منعقد کیا تھا۔ ٹی ایس ایمسیٹ کو بھی اس طرز پر منعقد کیا جائے تاہم عہدیداروں اور پالیسی ساز شعبہ نے چار مرحلوں فروری، مارچ، اپریل اور مئی میں ٹی ایس ایمسیٹ کے انعقاد کے فیصلہ پر اپنی منصوبہ بندی نہیں دکھائی اور صاف طور پر کہہ دیا کہ ٹی ایس ایمسیٹ 2021 چار مرحلوں میں منعقد نہیں کیا جاسکتا چونکہ بہت سارے ٹیکنیکل وجوہات کی بناء ایسا ممکن نہیں ہوپائے گا چونکہ ایمسیٹ کے علاوہ دیگر مسابقتی امتحانات کا انعقاد بھی مسائل کا شکار ہوسکتا ہے۔ جاریہ سال ایمسیٹ جو مئی کے مہینہ میں منعقد ہونے والا تھا کورونا کی وجہ ستمبر میں منعقد کیا گیا۔ ایمسیٹ کیلئے 1,43,326 امیدواروں نے اپنا نام رجسٹرڈ کروایا تھا اور 1,19,183 امیدواروں نے شرکت کی جبکہ 89,734 نے کامیابی حاصل کی۔ میڈیسن اور اگریکلچرل ٹسٹ کیلئے 78,981 امیدواروں نے اپنا نام رجسٹرڈ کروایا جن میں 63,857 نے امتحان میں شرکت کی اور 59,113 نے کامیابی حاصل کی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق 48,000 کنوینر کوٹہ کے تحت نشستوں کی بھرتی عمل میں آئی جو ایمسیٹ 2020 کے تحت کئے گئے جس کیلئے ویب کونسلنگ اور افیشیل راؤنڈ کونسلنگ بی فارما، ڈی فارما کے علاوہ بائیو ٹکنالوجی کورسیس کیلئے انجام دی گئی۔