1000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری پر کے ٹی آر کا اظہار تشکر
حیدرآباد :۔ ریاست تلنگانہ میں مزید ایک اور ادارہ کی جانب سے بھاری سرمایہ کاری ہونے والی ہے ۔ ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے یہ اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس ہفتہ کی سب سے بڑی خوشخبری ہے ۔ ماس میچول ادارہ نے حیدرآباد میں گلوبل کیسپلیٹی سنٹر قائم کرنے اور 1000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کے ٹی آر نے ٹیوٹ میں بتایا کہ ٹاپ فورچون 500 کمپنیوں میں ایک ہے جو ریاست میں سرمایہ کاری کررہی ہے جو قابل ستائش اقدام ہے ۔۔