حیدرآباد ۔ 11 اگست (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ایک اور ٹریپل آئی ٹی کے قیام کے لئے سرکاری طور پر اقدامات کی تیاریاں جاری ہیں۔ ٹریپل آئی ٹی کے قیام کے لئے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی کی بھی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔ گدوال میں ٹریپل، آئی ٹی کے قیام کے لئے جائزہ لیا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پروفیسر لمبادری وینکٹ رمنا کی قیادت میں قائم کردہ ماہرین کی کمیٹی نے ان دنوں گدوال کا دورہ کیا۔ گدوال شہر میں موجودہ 75 ایکڑ سرکاری اراضی پر عمارت کی تعمیر کے لئے جائزہ لیا گیا۔ حالات کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے اندرون ہفتہ حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔