تلنگانہ میں ایک لاکھ 44 ہزار نئے رائے دہندے

   

جملہ رائے دہندے تقریباً 3 کروڑ: رجت کمار
حیدرآباد۔/8 فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایک لاکھ 44 ہزار 855 شہریوں نے خود کو نئے رائے دہندوں کی طرح اپنا نام درج کرایا ہے۔ اس طرح تلنگانہ میں رائے دہندوں کی تعداد 2کروڑ 99 لاکھ 32 ہزار 943 ہوچکی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار نے تمام 119 اسمبلی حلقوں کے لئے قطعی فہرست رائے دہندگان جاری کی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی اجازت سے یہ جاری کی گئی۔ قطعی فہرست رائے دہندگان کے مطابق 119 اسمبلی حلقوں میں 34707 پولنگ اسٹیشنس ہیں۔ مرد رائے دہندوں کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 41 ہزار 943 ہے جبکہ خاتون رائے دہندوں کی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ 89 ہزار 410 ہے۔ سرویس ووٹرس کی تعداد 12639 ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق غیر معیاری EPIC نمبر کو 10 اعداد کے ڈیجیٹل نمبرس میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے اپنے بیان میں کہا کہ 50 لاکھ 79 ہزار 991 نان اسٹینڈرڈ EPIC کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سابق میں موجود 10 اعداد پر مشتمل اے پی سیریز کے EPIC نمبرس کو 10 ڈیجیٹ نمبرس میں تبدیل کیا جارہا ہے۔