تلنگانہ میں ایک مرتبہ پھر گرمی کی لہر میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد/22 اگست (یواین آئی) تلنگانہ میں ایک مرتبہ پھر گرمی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے اور رات کے مقابلہ دن کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے ۔موسم برسات میں اچانک گرمی میں اضافہ سے شہری پریشان ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ دن میں موسم گرما کا احساس ہورہا ہے ۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے کہا کہ جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق ہے ۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران ہلکی تا اوسط یا پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں میںاضلاع کاماریڈی، مُلگ ، محبوب آباد،نظام آباد،ورنگل رورل، ورنگل اربن میں بارش ہوئی۔