تلنگانہ میں ایک کروڑپودے لگانے کا پروگرام سرگرمی سے جاری

   

حیدرآباد 26 اگست ( یو این آئی) سرسبزی وشادابی میں اضافہ کیلئے تلنگانہ کے ہریتا ہارم پروگرام کے طور پر ایک کروڑ پودے لگانے کا پروگرام ریاست بھر میں جاری ہے ۔ بیشتروزراء اندراکرن ریڈی، سبیتا اندرا ریڈی، مہیندر ریڈی، راجیہ سبھا کے ارکان جی سنتوش کمار اور چیوڑلہ رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی نے پودے لگائے ۔فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے رنگاریڈی کے چلکور فاریسٹ بلاک کے اندر منچیریو میں 7 کروڑ 38 لاکھ روپے کی لاگت سے 256 ایکڑ کے رقبے میں یہ پارک تیار کیا ہے ۔ کئی عوامی نمائندے ، فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین پرتاپ ریڈی، چیف سکریٹری شانتی کماری اور کئی سینئر عہدیدار موجود تھے ۔ وزیر ہریش راؤ نے سدی پیٹ میں رنگانائیک ساگر پراجکٹ میں پودا لگایا۔ ایم ایل اے پدمادیویندرریڈی نے میدک میں پودا لگایا ۔