حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش سے متعلق مختلف واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی جن میں ایک نئی نویلی دلہن اور سافٹ ویر انجنیئر بھی شامل ہیں۔ شدید بارش کے بعد ورنگل میں ڈرین کے پانی میں سافٹ ویر انجنیئر کی نعش دستیاب ہوئی جس کی شیوا نگر کے کرانتی کمار کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔ وقارآباد میں نئی دلہن اور اس کے ساتھ سفر کرنے والے پانی میں بہہ گئے تھے۔