تلنگانہ میں بارش کاامکان

   

حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 27, 28, 29, 30 مئی کو تلنگانہ میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔اسی دوران شمالی ساحلی اے پی،یانم اور جنوبی ساحلی اے پی میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اعظم ترین درجہ حرارت42.5ڈگری سلسیس تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع اور 40.9ڈگری سلسیس ساحلی اے پی کے باپٹلہ میں درج کیاگیاجبکہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں درجہ حرارت 39.6ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔