حیدرآباد یکم اگست (یواین آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی اور یانم کے علاوہ رائل سیما میں ایک یا دو مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں کمزورہوگیا ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی، یانم اور رائل سیما میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔