حیدرآباد۔30ستمبر (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ تین دن بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ آئندہ سات دنوں میں بعض مقامات پر اور بارش کی پیش قیاسی ہے ۔ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون معمول کے مطابق ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں سدی پیٹ، نظام آباد، راجنا سرسلہ و میدک میں بارش ہوئی۔