تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ جاری15 اضلاع کیلئے الرٹ

   

حیدرآباد۔2؍جولائی ( سیاست نیوز ) ریاست کے اضلاع اور دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں وقفہ وقفہ سے ہلکی تا تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے چہارشنبہ کو تقریباً 15 اضلاع کیلئے شدید بارش کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہجاری خراب موسمی حالات مزید دو سے تین دن تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ کے تمام اضلاع میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے جبکہ 30تا40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ منگل اور چہارشنبہ کوشہر میں وقفہ وقفہ سے ہلکی تا تیز بارش ہوئی جبکہ اضلاع میںبھاری بارش ریکارڈ کی گئی۔محبوب آباد کے گارلا میں 85.3 ملی میٹر اور حیدرآبادکے شیخ پیٹ میں 43.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
، بنجارہ ہلز میں 43 ملی میٹر، خیریت آباد میں 40 ملی میٹر اور گن فاؤنڈری اور ملک پیٹ میں 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 9 جولائی تک تلنگانہ کے تمام حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوتی رہے گی۔