تلنگانہ میں بارش کی تباہ کاریوں پر راہول گاندھی کا اظہار افسوس

,

   

کارکنوں سے امدادی کاموں کو انجام دینے کی اپیل، مہلوکین کے پسماندگان سے اظہار تعزیت
حیدرآباد: کانگریس کے قائد راہول گاندھی نے تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بھاری بارش سے ہوئی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مہلوکین کے افراد خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔ راہول گاندھی نے ٹوئیٹر پر حیدرآباد میں بارش کی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ سیلاب کی طرح صورتحال دیکھ کر دکھ ہوا ہے ۔ انہوں نے کانگریس پارٹی ورکرس سے اپیل کی کہ وہ ضرورت مند افراد اور متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں۔ اسی دوران جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور ایم پی نے تلنگانہ میں موسلادھار بارش سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس قائدین اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ افراد کی مدد کے لئے متحرک ہوجائیں۔ مانکیم ٹیگور نے کہا کہ تلنگانہ نظم و نسق عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ کے باوجود حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جس کے نتیجہ میں گریٹر حیدرآباد میں بڑے پیمانہ پر تباہی ہوئی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے ذریعہ نقصانات کو کم کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کانگریس قائدین اور کارکنوں کو عوام کی مدد کیلئے آگے آنا چاہئے ۔ مانکیم ٹیگور نے تلنگانہ بالخصوص گریٹر حیدرآباد عوام کی سلامتی کے حق میں نیک تمناؤں کا