تلنگانہ میں بارش کی کمی کی صورتحال

   

حیدرآباد، 26 جون (یو این آئی) اگرچہ تلنگانہ میں ابتدائی طور پر بارش ہوئی تھیں تاہم اب شدید بارش کی کمی دیکھی جارہی ہے ۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے عہدیدار دھرم راجو نے بتایا کہ فضاء میں نمی کی سطح میں کمی واقع ہونے کے سبب بارش کی کمی کی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سطحی گردش کے اثرات کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مغربی خلیج بنگال میں دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دنوں تک ریاست کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی توقع ہے ۔