تلنگانہ میں بارش کے بعد زیرزمین پانی میں فلورائیڈ کی زائد مقدار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ کے مختلف مقامات پر بارش کے بعد زیرزمین پانی میں فلورائیڈ کی مقدار ماقبل مانسون سے زائد پائی گئی ۔ ایک جائزہ سے انکشاف ہوا ہے کہ ریاست میں ایک لیٹر پانی میں 1.5 تا 4 ملی گرام فلورائیڈ مواد موجود ہے۔ انسانی جسم میں قابل لحاظ مقدار میں فلورائیڈ پہنچتا ہے جو صحت کیلئے مضر ہے۔ فلورائیڈ سے دانت اور ہڈیاں متاثر ہوتی ہیں۔