تلنگانہ میں باشعور قیادت تیار کرنا وقت کی ضرورت: کویتا

   

نظام آباد۔ 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ جاگروتی صدر اور بی آر ایس پارٹی کی رکنِ قانون ساز کونسل کے کویتا نے کہا کہ تلنگانہ میں باشعور قیادت تیار کرنا وقت کی ہم ضرورت ہے اور تلنگانہ جاگرتی اس مشن کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ وہ حیدرآباد میں منعقدہ ’’لیڈر‘‘ نامی سیاسی تربیتی پروگرام سے کلیدی خطاب کر رہی تھیں، جو تلنگانہ جاگرتی کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔کے کویتا نے کہا کہ قیادت کا مطلب صرف سرپنچ، ایم ایل اے، ایم پی یا وزیر اعلیٰ ہونا نہیں بلکہ ہر گھر میں ماں پہلی لیڈر ہوتی ہے۔ لیڈر آسمان سے نہیں اترتا اور نہ ہی کوئی ماں کے پیٹ سے پیدائشی لیڈر ہوتا ہے بلکہ جو شخص سیکھتا ہے، خود کو بدلتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سماجی شعور کے لحاظ سے تلنگانہ ملک میں گیارہویں مقام پر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تلنگانہ کے مفادات کو نقصان پہنچے گا تو تلنگانہ جاگرتی خاموش نہیں بیٹھے گی، اور بنکچرل پراجکٹ جیسے نقصان دہ اقدامات کو روک کر رہے گی۔