تلنگانہ میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ، قانونی رکاوٹیں ختم

   

Ferty9 Clinic

اسمبلی میں میونسپل ایکٹ ترمیمی بل منظور، فروری میں انتخابات متوقع

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے با ضابطہ طور پر راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں آج میونسپل ایکٹ ترمیمی بل کو منظوری دے دی گئی ہے ۔ اسمبلی میں منظور کردہ ترمیم کے مطابق میونسپل ایکٹ 2019 میں شامل دو شق ختم کردی گئی ہے جس کے تحت ووٹر لسٹ میں ترمیم سے کم از کم 60 دن قبل پیشگی اطلاع دینا لازمی تھا۔ اس ترمیم کے بعد اب الیکشن میشن آف انڈیا کو پیشگی اطلاع دینے کی شرط بھی ختم ہوگئی ہے جس سے انتخابات کے انعقاد کے عمل میں تیزی آئے گی اور حکومت کو مکمل لچک حاصل ہوجائے گی ۔ قانون میں تبدیلی کے ساتھ ہی ووٹر لسٹ کی تیاری کا عمل تیز کردیا گیا ہے ۔ ریاستی الیکشن میشن پہلے ہی ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری کرچکا ہے جبکہ حتمی ووٹر لسٹ 10 جنوری کو شائع کئے جانے کا امکان ہے۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ریاستی حکومت نے الیکشن کمیشن کو سنکرانتی تہوار سے قبل یا بعد میں انتخابی شیڈول کے اعلان کی ہری جھنڈی دے دی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ 11 یا 20 جنوری کو بلدیاتی شیڈول جاری ہونے کے قومی امکانات ہیں جس کے فوری بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت فروری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل کرنے کیلئے تیار ہے۔ اس سلسلہ میں انتظامی سطح پر تیاریاں تیز کردی گئی ہیں اور تمام متعلقہ محکمہ جات کو ا لرٹ کر دیا گیا ہے ۔2