لائف سائینس ، فارما ، میڈیکل ڈیوائز ، ٹیکسٹائیل ، اسکائی روٹ کا روشن مستقبل ‘CII اجلاس سے خطاب
حیدرآباد : /7 مارچ (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں تجارت و سرمایہ کاری کیلئے پرامن اور خوشگوار ماحول ہے ۔ حال میں بائیو ایشیاء کانفرنس کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا ۔ ریاست میں بی آر ایس کو ہی دوبارہ اقتدار حاصل ہوگا ۔ ساتھ ہی مزید ( سی آئی آئی) کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ بیگم پیٹ میں منعقدہ سی آئی آئی تلنگانہ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ لائف سائینس شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع ہیں ۔ سال 2013 ء کی بہ نسبت ریاست میں سرمایہ کاری دوگنی ہوگئی ہے ۔ سال 2030 ء تک 250 بلین ڈالر حاصل کرنے کا نشانہ مختص کرکے کام کیا جارہا ہے ۔ شہر حیدرآباد کئی معاملات میں معاون اور مددگار ہے ۔ 9 بلین ٹیکے حیدرآباد میں تیار ہورہے ہیں ۔ ساری دنیا میں تیار ہونے والے ٹیکوں میں 50 فیصد ٹیکے حیدرآباد میں تیار ہورہے ہیں ۔ تلنگانہ میں بہت بڑی موبلیٹی ویلی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ عنقریب حیدرآباد ملک کے موبلیٹی مرکز میں تبدیل ہوجائیگا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ایک ہی مقام پر فارما کمپنیوں کے قیام کیلئے بڑے پیمانے پر سہولتیں فراہم کرتے ہوئے انفراسٹرکچر کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ سلطان پور کے پاس بہت بڑا میڈیکل ڈیوائز پارک قائم کیا گیا ہے ۔ لائف سائینس کے ساتھ ٹیکنالوجی شعبہ کا بھی حیدرآباد کو مرکز بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ خانگی شعبہ میں راکٹ کی تیاری میں بھی حیدرآباد نے بہت بڑی پیشرفت کی ہے ۔ خانگی شعبہ میں راکٹ لانچ کرنے والے اسکائی روٹ کے نمائندوں کو مبارکباد دی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ڈراون کے ذریعہ ادویات منتقل کرنے کے منفرد پروگرام کا بھی آغاز کیا گیا ہے ۔ الکٹریک گاڑیوں کے شعبہ میں بھی مثبت پیشرفت ہوئی ہے ۔ بیاٹری مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی حکومت مکمل حوصلہ افزائی کرے گی ۔ ٹیکسٹائیل شعبہ میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع دستیاب ہیں ۔ دنیا کی مشہور کمپنیاں امیزان ، گوگل ، مائیکرو سافٹ ، اڈوب وغیرہ حیدرآباد میں قائم ہوچکی ہیں ۔ ن