حیدرآباد 2 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں برسر اقتدار بی آر ایس کو کانگریس اور بی جے پی سے دوہرے خطرہ کا سامنا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے جارحانہ تیور سے بی آر ایس کیمپ میں ہراسانی کی کیفیت ہے۔ اضلاع کھمم اور نلگنڈہ کے اسمبلی حلقوں میں بی آر ایس کو کانگریس سے سخت مقابلہ درپیش ہوگا۔ بی جے پی کا اضلاع عادل آباد، کریم نگر اور ورنگل میں دبدبہ ہے۔ بی آر ایس زیادہ سرگرم عمل ہوکر ہی دوہرے سیاسی چیلنج کا سامنا کرسکے گی۔