کشن ریڈی اور ڈاکٹر لکشمن کی پون کلیان سے ملاقات، انتخابات پر تبادلہ خیال
حیدرآباد۔ 18 اکتوبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی بی جے پی قومی اوبی سی کے صدر و رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر لکشمن نے آج صبح جناسینا پارٹی کے صدر پون کلیان سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی اور تلنگانہ کے انتخابات میں بی جے پی کی تائید یا اتحاد کرتے ہوئے مقابلہ کرنے کی پیشکش کی۔ پون کلیان نے پارٹی میں تبادلہ خیال کرنے کے بعد ایک دو دن میں فیصلے سے واقف کرانے کا تیقن دیا۔ واضح رہے کہ جنا سینا پارٹی این ڈی اے کا حصہ ہے اور آندھرا پردیش میں دونوں جماعتوں اتحاد ہے۔ 2014 میں پون کلیان نے تلگودیشم اور بی جے پی اتحاد کی تائید کی تھی۔ 2018 کے اسمبلی انتخابات سے جناسینا دور تھی تاہم جی ایچ ایم سی انتخابات میں پون کلیان کی جناسینا پارٹی نے بی جے پی کی تائید کی تھی۔ اس مرتبہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں 30 حلقوں پر مقابلہ کرنے کا جناسینا پارٹی نے فیصلہ کیا ہے۔ باوثوق سے پتہ چلا ہیکہ جی کشن ریڈی اور ڈاکٹر لکشمن نے پون کلیان کے سامنے دو تجاویز پیش کیں، پہلی تجویز یہ تھی جناسینا تلنگانہ میں بی جے پی کی تائید کریں یا بی جے پی سے اتحاد کرتے ہوئے مقابلہ کریں اور ساتھ ہی انتخابی مہم کے لئے تلنگانہ میں وقت دیں۔ پون کلیان نے پارٹی قائدین سے مذاکرات کرنے کے بعد اپنے فیصلے سے واقف کرانے کا بی جے پی کے قائدین کو تیقن دیا۔ ن