تلنگانہ میں بی جے پی ورکرس کیلئے بنگال جیسی صورتحال

   

Ferty9 Clinic

کے سی آر حکومت کی مذمت، سنجے بنڈی ایم پی کا بیان
حیدرآباد ۔ 22 جون (سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مسٹر سنجے بنڈی نے آج کے سی آر حکومت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت تلنگانہ میں بی جے پی ورکرس کیلے بنگال جیسی صورتحال پیدا کررہی ہے۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر سنجے نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی ورکرس کے خلاف ازخود مقدمات درج کئے جارہے ہیں جس میں ناقابل ضمانت وارنٹس کی اجرائی شامل ہے۔ کریم نگر میں 15 کارکنوں کو کسی کیس کے بغیر ناقابل ضمانت وارنٹس کے ساتھ جیل بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پالمورو میں پریم کمار کو قتل کیا گیا اور حیدرآباد میں راجہ سنگھ پر حملہ کیا گیا۔ یہ انتباہ دیتے ہوئے ایسے حالات پر بی جے پی خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ اس کا جواب دے گی جس طرح مغربی بنگال میں کیا گیا۔ مسٹر سنجے نے حکومت سے کہا کہ اس طرح کی سیاسی عداوت سے اجتناب کیا جائے۔