تلنگانہ میں بی جے پی کو سال 2024ء میں اقتدار

   

شمس آباد ۔ 7 اگست (سیاست نیوز) شمس آباد میں بی جے پی رکنیت سازی مہم میں سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ممبر شپ پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہاکہ تلنگانہ ریاست میں بی جے پی کا موقف دن بہ دن مضبوط بنتا جارہا ہے۔ 2024ء میں بی جے پی اقتدار پر آئے گی۔ شمس آباد میں رکنیت سازی مہم میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ریاست میں ٹی آر ایس حکومت صرف عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے صرف زبانی اعلانات کررہی ہیں۔ مرکزی حکومت نے عوام سے کئے وعدوں کو تکمیل کررہی ہیں اور ملک ترقی کرتے ہوئے دنیا میں اپنی الگ پہچان بنائے گا۔
ریاست میں عوام ٹی آر ایس کے جھوٹے وعدوں اور اعلانات سے واقف ہوچکے ہیں۔ بہت جلد ٹی آر ایس کا بھی حال کانگریس کی طرح ہوجائے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر پریم راج یادو، جکا وینوگوپال، بکا پروین کمار، ننداکشور، پرشانت کمار کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔