بی آر ایس کی کار کا اسٹیرنگ مجلس کے ہاتھ میں
حیدرآباد ۔21۔ جولائی (سیاست نیوز) متحدہ آندھراپردیش کے آخری چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور بی جے پی کے حق میں صورتحال سازگار ہے۔ ریاست کی تقسیم کے بعد حیدرآباد میں پہلی مرتبہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کرن کمار ریڈی نے بی آر ایس اور مجلس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی آر ایس کی حقیقی متبادل صرف بی جے پی ہوسکتی ہے۔ جی ایچ ایم سی انتخابات ، دوباک اور حضور آباد کے ضمنی چناؤ کے نتائج اس کا واضح ثبوت ہے۔ کرن کمار ریڈی نے کہا کہ کانگریس کو ووٹ دینا بی آر ایس کو ووٹ دینے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس سے کامیاب ہونے والے ارکان اسمبلی بی آر ایس میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ تلنگانہ میں ایک پرائیوٹ لمٹیڈ کمپنی کی طرح خاندانی حکومت چل رہی ہے۔ کرن کمار ریڈی نے یقین ظاہر کیا کہ تلنگانہ میں بی جے پی برسر اقتدار آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کی کار کا اسٹیرنگ مجلس کے ہاتھ میں ہے۔ وقت آچکا ہے کہ بی آر ایس کی کار کو مقفل کرتے ہوئے بی جے پی چابی اپنے ہاتھ میں رکھے۔ ر