تلنگانہ میں بی جے پی کی بس یاترا کی تیاریاںتین علحدہ مقامات سے عوامی رابطہ مہم

   

حیدرآباد۔/30 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں انتخابی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے بی جے پی نے ریاست گیر سطح پر بس یاترا کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے تلنگانہ قائدین کو عوامی رابطہ مہم کی ہدایت دی جس کے تحت تین مختلف روٹس پر بس یاترا کا فیصلہ کیا گیا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر کشن ریڈی، قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے اور الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے صدرنشین ایٹالہ راجندر پر مشتمل کمیٹی نے بس یاترا کو قطعیت دی۔ بس یاترا کیلئے 12 رکنی نگرانکار کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔ پارٹی نے تین علحدہ مقامات سے شروع ہونے والی بس یاترا میں قومی قائدین کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے 100 ارکان اسمبلی نے ایک ہفتہ تک تلنگانہ کے مختلف اسمبلی حلقہ جات میں قیام کرتے ہوئے نہ صرف عوام سے ملاقات کی بلکہ پارٹی قائدین کو انتخابی تیاریوں سے واقف کرایا۔