تلنگانہ میں بی جے پی کے 50 جلسوں کا منصوبہ

   

حیدرآباد۔/19 نومبر، ( سیاست نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی جانب سے تلنگانہ میں 23 نومبر کے بعد تقریباً 50 عام جلسے منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق 24 تا28 نومبر پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے ان جلسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا ، چیف منسٹر اُتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ، چیف منسٹر آسام ہیمنت بسوا شرما اور کئی وزراء حصہ لیں گے اور مخاطب کریں گے۔