حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ سی پی آئی کے سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہا کہ سقوط حیدرآباد کا سیاسی استحصال کرتے ہوئے بی جے پی تلنگانہ میں ہندو مسلم فسادات کرانے کی سازش کررہی ہے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سقوط حیدرآباد کی تاریخ سے بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ صرف ریاست میں سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے 17 ستمبر کو بی جے پی مذہبی رنگ دے رہی ہے ۔ اگر بی جے پی کو واقعی مجاہدین سے ہمدردی ہے تو فوری انہیں مرکزی حکومت سے پنشن جاری کروائے ۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے تلنگانہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے عوام کو ہتھیلی میں جنت دکھا رہی ہے ۔ انتخابات ختم ہوجانے کے بعد وعدوں سے منحروف ہورہی ہے ۔ ۔ N