تلنگانہ میں بے روزگاری کے مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ

   

راونڈ ٹیبل کانفرنس سے بی جے پی قائدین کا خطاب
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ کے بی جے پی قائدین نے کہا کہ بے روزگاری کے مسئلہ کو حل کرنے کا ان کا مطالبہ ترجیحی طور پر جاری رہے گا جب کہ انہوں نے اس مسئلہ پر ریاست میں پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے ’ چیف منسٹر کے سی آر کے وعدہ کے ایک لاکھ جابس ‘ پر کل یہاں منعقدہ ایک راونڈ ٹیبل کانفرنس میں زائد از پچاس نوجوانوں نے ان کی مشکلات بیان کیں کہ انہیں سرکاری ملازمتوں کے لیے اعلامیہ کی اجرائی اور پوسٹنگس کے لیے کافی طویل انتظار کرنا پڑرہا ہے اور انہوں نے بے روزگاری سے متعلق دوسرے پہلوؤں کا بھی احاطہ کیا ۔ بی جے پی قائدین نے کہا کہ ٹی آر ایس صدر اور دوسری مرتبہ چیف منسٹر بننے والے کے چندر شیکھر راؤ نے ہر خاندان کو ایک جاب فراہم کرنے کے ان کے انتخابی وعدہ سے انحراف کیا ہے ۔ بی جے پی تلنگانہ یونٹ صدر کے لکشمن نے اس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب مسٹر راؤ سے اس تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے الٹا سوال کرتے ہوئے کہا کہ آیا کسی ریاستی حکومت کے لیے ایک لاکھ جابس فراہم کرنا ممکن ہے ۔ آر کرشنیا ، صدر نیشنل بیاک ورڈ کلاسیس ویلفیر اسوسی ایشن نے کہا کہ سرکاری محکمہ جات میں 2.5 لاکھ جابس کو پر کرنے میں حکومت کے لیے کیا بات مانع ہے اس کی وجوہات کیا ہیں ۔ اس پر سوال کیا گیا تو انہیں کوئی جواب نہیں ملا ۔ اس کانفرنس میں پارٹی کے ایم ایل سی ، این رامچندر راؤ اور بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے ترجمان اے راکیش ریڈی نے بھی شرکت کی ۔۔