20 فروری کو نیتی آیوگ کا اجلاس، چیف سکریٹری سومیش کمار کی عہدیداروں سے مشاورت
حیدرآباد: چیف سکریٹری سومیش کمار کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی 20 فروری کو نیتی آیوگ کے گورننگ کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ریاست میں مختلف ترقیاتی کاموں اور اسکیمات سے متعلق کارناموں پر مشتمل تفصیلات تیار کریں جنہیں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اجلاس میں پیش کریں گے۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ مختلف اسکیمات میں تلنگانہ کے سرفہرست ہونے کی تفصیلات پر مشتمل جدول تیار کریں۔ ریاست کو درپیش اہم مسائل اور حکومت کی اہم پالیسیوں کے بارے میں تفصیلات چیف منسٹر کے ویژن کے مطابق تیار کی جائیں۔ ٹی ایس آئی پاس کے سی آر کٹس ، رعیتو بندھو ، رعیتو بیمہ اور دیگر شعبوں میں ملک میں تلنگانہ سرفہرست ہے۔ ان کا رناموں کو خصوصی طورپر پیش کیا جائے۔ جائزہ اجلاس میں رانی کمودنی اسپیشل چیف سکریٹری ، کے رام کرشنا راؤ پرنسپل سکریٹری فینانس ، سنیل شرما پرنسپل سکریٹری عمارات و شوارع ، اروند کمار پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق ، جیش رنجن پرنسپل سکریٹری انفامیشن ٹکنالوجی ، بی جناردھن ریڈی ، ایس ایم رضوی ، نوین متل ، شریمتی دیویا اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ ً