سنگھٹن سریجن ابھیان کے تحت محاذی تنظیموں کے ذمہ داران سے راہول گاندھی کی ملاقات
حیدرآباد 2 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں تنظیم اور مضبوط و مستحکم بنانے کام کرنے والوں کی خدمات کو قائد اپوزیشن لوک سبھا مسٹر راہول گاندھی نے سراہتے ہوئے پارٹی کے استحکام کیلئے لگاتار خدمات کا مشورہ دیا۔ تلنگانہ و آندھراپردیش کے سنگٹھن سریجن ابھیان کے تحت ضلعی صدور کی تربیت کیلئے پروگرام کے دوران راہول گاندھی نے پروگرام منعقد کرنے والے کانگریس کی مختلف تنظیموں کے ذمہ داروں سے ملاقات کی اور ان کوششوں کی ستائش کی ۔ وقار آباد میں پروگرام کے دوران جی وینوگوپال ‘ کے پروین کمار‘ پرسنا کمار شرما‘ ڈاکٹر ایم۔ایس انصاری و دیگر نے راہول گاندھی سے ملاقات کی ۔ اس دوران راہول گاندھی نے چرقہ ٹیم‘ سیوادل ‘ ٹیکنیکل سپورٹ ٹیم و دیگر ذمہ داروں کی ستائش کی اور کہا کہ پارٹی کے تنظیمی امور کو مستحکم کرنے اور پارٹی کو مضبوط کرنے میں محاذی تنظیموں کے قائدین و کارکنوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے تربیت میں شریک افراد سے بھی ملاقات کی ۔ پروگرام امور میں خدمات انجام دینے کا موقع دیئے جانے پر محاذی تنظیموں کے قائدین نے اے آئی سی سی انچارج میناکشی نٹراجن‘ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ‘چیف منسٹر ریونت ریڈی ‘ و سیکریٹریز آل انڈیا کانگریس اور رکن اسمبلی رام موہن ریڈی سے اظہار تشکر کیا اور تمام ضلعی صدور سے نیک تمناؤں کا اظہار کرکے کہا کہ اس تربیتی پروگرام میں انہیں جن امور کی تربیت فراہم کی گئی ہے وہ ان پر عمل کرتے ہوئے ایک بہتر معاشرہ کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔3