حیدرآباد 10 اپریل ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں کچھ مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کی پیش قیاسی کی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ریاست میںکچھ دوسرے مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوگی یا پھر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت امکان ہے کہ تلنگانہ میںکچھ مقامات پر معمول سے 2 تا 3 ڈگری سلسئیس زیادہ رہے ۔ حیدرآباد میںشام یا رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔اعظم ترین درجہ حرارت 37 ڈگریاور اقل ترین 26 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ در یںاثنا تلنگانہ میں جوگو لمبا ‘ حیدرآباد ‘ جنگاوں ‘ کمارم بھیم ‘ سدی پیٹ ‘ محبوب نگر ‘ کھمم ‘ ناگرکرنول ‘ نلگنڈہ اور رنگا ریڈی اضلاع میںتیز ہوائیں چلیں۔ ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 39.4 ڈگری سلسئیس ضلع نظام آباد میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔