تلنگانہ میں تین روزہ مکرسنکرانتی تہوار کا آغاز

   

پہلے دن بھوگی منٹا کا جوش و خروش کے ساتھ اہتمام ، آج سنکرانتی
حیدرآباد ۔ 14جنوری ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں مکرسنکرانتی تہوارکے تین روزہ جشن کے پہلے دن آج پیر کو جوش و خروش کے ساتھ بھوگی کی رسم اور خوشیاں منائی گئیں ۔ روایتی طور پر ’’ بھوگی منٹا ‘‘ میں طلوع آفتاب پر پرانی لکڑیاں ، بیکار لکڑی کا ساز و سامان نذرآتش کیا جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں اس روز پرانے کپڑے اور دیگر اشیاء کو پھینک دیا جاتاہے اور نئی شروعات کی جاتی ہے ، جس سے یہ شگون لیا جاتا ہے کہ پرانی برائیاں اور عادت ترک کردی گئی ہیں ۔ شام کے وقت بچے اپنے گھروں میں منعقد ہونیو الی روایتی تقریب میں دیسی بیر اپنے بدن پر ڈالتے ہیں ،د وسرا دن سنکرانتی کا ہوتا ہے جس میں آباو اجداد اور بزرگوں کو موز کے پتوں میں روایتی غذائی اشیاء پیش کی جاتی ہیں ۔ تیسرا دن ’’ کنوما ‘‘کا ہوتا ہے جس میں مویشیوں کی پوجا کی جاتی ہے ۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے گذشتہ روز سکندرآباد پریڈ گراؤنڈس پر روایتی پتنگ میلے کا افتتاح کیا تھا ۔