تلنگانہ میں تین سال میںکینسر سے 76,234 اموات

   

حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کینسر اموات میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ مرکزی محکمہ صحت و خاندانی بہبود نے بتایا کہ گزشتہ تین سال میں تلنگانہ میں کینسر سے 76,234 افراد کی موت ہوئی ۔ محکمہ نے کینسر سے فوت افراد کی رپورٹ جاری کی جس میں تلنگانہ کا ملک میں 13 واں مقام ہے۔ نیشنل رجسٹری پروگرام رپورٹ 2020 انڈین کونسل میڈیکل ریسرچ اور کینسر رجسٹری کے لحاظ سے 2018-2020 کے درمیان کینسر اموات میں اضافہ ہوا ۔ 2020 کے دوران ملک میں 13.92 لاکھ کینسر کے کیس درج ہوئے جن میں 7.70 لاکھ اموات ہوئیں۔ یو پی میں 1.11 لاکھ اور مہاراشٹرا میں 63,797 ہزار افراد کی موت ہوئی اور سب سے کم لکشادیپ میں 13 اموات ہوئیں۔ مختلف وجوہات کی وجہ سے عوام کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔عوام کی طرز زندگی، کھانے پینے کے عادت و اطوار تمباکو نوشی وغیرہ سے بھی کینسر کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرینج کا کہنا ہیکہ شمالی ہند بالخصوص سکم، میگھالیہ کی زرعی سرگرمیوں میں جراثم کش ادویات کا استعمال دوسروں کی بہ نسبت کم ہی ہوتا ہے اور خانگی ہاسپٹلس کی بھی یہاں تعداد کم ہے۔ ن