تلنگانہ میں تین ماہ میں892افراد سوائن فلو سے متاثر

   

حیدرآباد ۔ 3 جنوری ( یو این آئی) تلنگانہ میں سوائن فلو کے معاملات میں اضافہ دیکھاجارہا ہے ، اس کی اصل وجہ درجہ حرارت میں گراوٹ ہے ۔گزشتہ تین ماہ کے دوران 892افراد انسٹی ٹیوٹ آف پری ونٹیومیڈیسن لیب میں مثبت پائے گئے ۔یہ وائرس کم درجہ حرارت میں زیادہ ہوتا ہے ۔گزشتہ تین ماہ کے دوران انسٹی ٹیوٹ آف پری ونٹیو میڈیسن لیب میں سوائن فلو کے 4228 مشتبہ نمونے بھیجے گئے جن میں سے 892مثبت پائے گئے ۔انہوں نے عوام پرزوردیا کہ وہ اس سوائن فلو سے خود کو بچانے کے لئے تمام طرح کی احتیاط کریں ۔محکمہ صحت کے تمام عہدیداروں کو سوائن فلو کے بارے میں چوکس کردیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ بہر صورت احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ شدید بخار’ چھینک’کھانسی اور بدن درد جیسی سوائن فلو کی علامات پر اسپتال سے رجوع ہوں۔ شہری’ پرہجوم مقامات میں جانے سے گریز کریں’ وقفہ وقفہ سے اپنے ہاتھ دھوتے رہیں’ہاتھ ملانے سے گریز کریں’ چھینک یا کھانسی آنے پر اپنے منہ پر ہاتھ رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے اسپتالوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سوائن فلو کے مشتبہ مریضوں کو علحدہ رکھنے کے اقدامات کریں۔ مختلف خاندانوں اور انفرادی طورپر لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔