حیدرآباد ۔ یکم فبروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں آج یکم فبروری سے زرعی اراضیات ‘ اوپن پلاٹ اور فلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ پر عمل کا آغاز ہوگیا ۔ زرعی اراضیات کی قدر میں 50 فیصد ‘ پلاٹس کی قدر میں 35 فیصد اور فلیٹس کی قدر میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم آج ریاست بھر میں رجسٹریشن سرگرمیاں ٹھپ رہیں اور عوام کی زیادہ تعداد رجوع نہیں ہوئی۔