’’ہمارا ابتدائی پلان یہ ہے کہ اسے سڑک حادثات، خواتین کے خلاف جرائم اور عوام کے لیے تکلیف دہ چیزوں سے متعلق شکایتوں کے ساتھ ڈائیل 100 کالس پر فرسٹ رسپانڈر کے طور پر استعمال کرنے کا ہے۔ ‘‘
سری ناتھ ریڈی
ڈی ایس پی
حیدرآباد: ریاستی پولیس نے سلیکٹ ڈائیل 100 فون کالس کے لیے فرسٹ رسپانڈر کے طور پر استعمال کرنے کے لیے مائیک اور سائرن کے ساتھ ایک ڈرون کیمرہ کی ٹسٹنگ شروع کردی ہے۔ اس کی کامیاب ٹسٹنگ اور مختلف ایجنسیوں سے اجازت کے وصول کے بعد ڈرون کو شہر میں پٹرولنگ ٹیمس اور کنٹرول روم اسٹاف کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ بنگلورو کی ایک کمپنی نے ڈرون کیمرہ کی تیاری کی ہے۔ ڈی ایس پی سری ناتھ ریڈی نے جو اس پراجیکٹ میں شامل ہیں کہا کہ ’’ہمارا ابتدائی پلان ڈرون کیمرہ کو سڑک حادثات، خواتین کے خلاف جرائم اور عوام کے لیے تکلیفدہ باتوں سے متعلق ڈائیل 100 کالس پر فرسٹ رسپانڈر کے طور پر استعمال کرنے کا ہے۔‘‘ وزیر آئی ٹی و بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی کے ٹی راما رائو کی جانب سے پولیس ڈرونس کو پہلے رسپانڈرس کے طور پر استعمال کرنے کا مشورہ دینے کے بعد پولیس نے اس پراجیکٹ کو نومبر 2020ء میں شروع کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ اس سے جرم کے مقام پر پہنچنے میں وقت کم ہوگا۔ اس طرح پولیس موقع واردات پر جلد پہنچ جائے گی۔ سائبر آباد کمشنریٹ میں پبلک سیفٹی انٹگریٹیڈ آپریشنس سنٹر اینڈ ڈیٹا سنٹر کے افتتاح کے موقع پر وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا تھا کہ ’’ہم کو جرائم سے نمٹنے کے سلسلہ میں سرگرم اور چوکس رہنے کے لیے کٹنگ۔یڈج ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا۔‘‘ ابتدائی ٹسٹس سے معلوم ہوا کہ 1.5 تا 20 کیلو وزن کا ڈرون جس کا مجموعی وزن مائیک اور سائرن کے وزن کو ملانے کے بعد 4 تا 5 کیلو ہوتا ہے اور یہ کیمرہ اسے رکھنے کے مقام سے 5 کلومیٹر کے نصف فاصلے کے اندر فرسٹ رسپانڈر ڈیوٹی انجام دے سکتا ہے۔ کمانڈ کنٹرول سنٹر اسٹاف کی جانب سے سلیکٹ ڈائیل 100 کالس سے متعلق تفصیلات پولیس ڈرون کو فراہم کی جاتی ہیں جس سے آٹو پائلٹ موڈ میں مقام پر پہنچتا ہے۔ کنٹرول روم اسٹاف کی جانب سے ڈرون کیمرہ سے ریلے کئے جانے والے ویژولس کو دیکھتے ہوئے اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کی جاتی ہے۔