تلنگانہ میں جلد ہی ایک اورمیگاڈی ایس سی : ڈپٹی چیف منسٹر

   

حیدرآباد 14دسمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر ملوبھٹی وکرامارکا نے بے روزگاروں کیلئے خوشخبری دیتے ہوئے کہاکہ جلد ہی 6ہزارملازمتوں کو میگاڈی ایس سی سے پُرکیاجائے گا اور اعلامیہ جاری کیا جائیگا۔ انہوں نے ریاست کے ہاسٹلس کی صورتحال کاجائزہ لینے اور تفصیلات حاصل کرنے کیلئے کھمم ضلع کے مدھیرا ، بوناکل میں ویلفیر گروکل اسکول کا معائنہ کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ پیشرو حکومت کے دور میں پانچ برس میں ایک مرتبہ بھی ہاسٹل کے طلبہ کے لئے ڈائٹ اور کاسمیٹک چارجس میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا تاہم کانگریس حکومت نے 40 فیصد اضافہ کیا ۔

انہوں نے طلبہ کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور ان کے مسائل سے بھی واقفیت حاصل کی۔