تلنگانہ میں جمعرات کو درجہ حرارت43.8 ڈگری رہا

   

حیدرآباد۔/30 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے مختلف علاقوں بشمول حیدرآباد میں جمعرات کو درجہ حرارت 43.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیاگیا جو اس موسم کا اب تک کا سب سے گرم ترین دن رہا۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی (TSDPS) کے پاس دستیاب اعداد وشمار کے مطابق جمعرات کو دن کے وقت سب سے زیادہ 43.8 ڈگری درجہ حرارت بھکنور اور کاماریڈی ضلع میں ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد اور ترملگیری میں 39.6 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ شہر کے کئی علاقوں میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 تا39 ڈگری کے درمیان درج ہوا۔ حیدرآباد کے پانچ مقامات پر زیادہ گرمی محسوس کی گئی جن میں شیری لنگم پلی میں 39.3 ڈگری سیلسیس، سعیدآباد میں 39.1 ، شیخ پیٹ میں 38.9 ، راجندر نگر میں 38.7 اور نامپلی میں 38.4 ڈگری سیلسیس شامل ہیں۔ ریاست بھر میں نرمل کے دستورآباد میں 42.7، مرتھن پیٹ میں 42.4 ، راجنا سرسلہ اور نظام آباد میں 42.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی ۔ن