تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کمزور

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 22اگست (یو این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ پیر تک بعض مقامات پر ہلکی تااوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔اپنی رپورٹ میں محکمہ نے کہا کہ ریاست میں جنوب مغرب مانسون کمزورہوگیا ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔حیدرآباد میں بھی آج دوپہر کے وقت بعض مقامات پر ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جس سے عوام کو راحت ملی تاہم بارش کے بعد گرمی بھی محسوس کی گئی ہے ۔