حیدرآباد، یکم ستمبر (یواین آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد،منچریال،کریم نگر، پداپلی،نلگنڈہ، سوریہ پیٹ،محبوب آباد، ورنگل رورل، ورنگل اربن، جنگاوں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیرکے بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے ۔ 3ستمبر کو ریاست کے اضلاع بشمول عادل آباد میں یہی صورتحال ہوگی۔
صورتحال کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر بارش کاامکان ہے ۔اس بلیٹن میں کہاگیا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران ریاست کے بیشتر مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔تلنگانہ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنوب مغرب مانسون سرگرم رہا ہے ۔اسی دوران اضلاع عادل آباد، جگتیال،نظام آباد،نلگنڈہ اور سوریہ پیٹ میں شدید بارش ہوئی۔