تلنگانہ میں جنگلات کو وسعت دینے پودے لگائیں

   

ہریتا ہرم کے 6 ویں مرحلے کا چیف منسٹر افتتاح کریں گے ، ٹی ہریش راؤ

میدک ۔ ریاست تلنگانہ میں ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے جنگلات کی وسعت کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے احیاء کردہ ہریتا ہارم کے چھٹویں مرحلہ کا آغاز ضلع میدک سے کیا جارا ہے ۔ جس کا افتتاح نرساپور کے جنگلات میں پودے لگائے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ جناب کے چندر شیکھر راؤ کریں گے ۔ ریاستی وزیر فینانس و انچارج متحدہ ضلع میدک جناب ٹی ہریش راؤ نے بتایا کہ چھٹویں مرحلہ کا افتتاح 25 جون کو ہوگا ۔ مسٹر راؤ وزیر اعلی کے دورہ نرساپور کے انتظامات کا جائزۃ لینے کیلئے نرساپور آزد پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر تلنگانہ ریاست کے چیف کنسرویٹر آف فارسٹ محترمہ آر شوبھا ، کنسزرویٹو آف فارسٹ ضلع میدک مسٹر شراونن ضلع کلکٹر میدک کے دھرما ریڈی ایم پی میدک مسٹر کے پربھاکر ریڈی ، ایم ایل اے نرساپورمدن ریڈئ ، سابق ریاستی وزیر محترمہ وی سنیتا لکشما ریڈی ، ایڈیشنل کلکٹر میدک ناگیش ریڈی ، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر محترمہ پدماجا رانی صدرنشین بلدیہ نرساپور مسٹر مرلیدھر یادو ، ٹی آر ایس قائد جناب حبیب خان کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہا کہ پیشرو حکومت متحدہ ریاست کے موقع پر جنگلات کے پھیلاؤ کے علاوہ شہری و دیہی علاقوں کو شجرکاری کے ذریعہ ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ۔ ٹی آر ایس حکومت جنگلات کے پھیلاؤ کیلئے کروڑہا روپئے صرف کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میدک میں اس مقصد کیلئے 1752 یکٹا پر 12 کروڑ کی لاگت سے جنگلات کا پھیلاؤ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے اپنے دورہ نرساپور کے موقع پر نرساپور کے جنگلاتی علاقے کا جائزہ لیا ۔