حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت نے تلنگانہ میں تمام بلدیات اور میونسپل کارپوریشنس کو ، جس میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی) شامل نہیں ہے ، شہری علاقوں میں قدیم ، بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں منہدم کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کا مقصد آنے والے مانسون سیزن کے دوران عمارتوں کے گرجانے کے جوکھم کو دور کرنا ہے ۔ اس کا فیصلہ گذشتہ ماہ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کی صورت میں مانسون کی تیاری پر منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا ۔ ہدایات کے مطابق میونسپل کمشنرس کو تلنگانہ میونسپلٹیز ایکٹ 2019 کے سیکشن 182 کو سروے کار لانے کی ہدایت دی گئی ہے جس سے وہ فوری کارروائی کرسکتے ہیں ۔ ٹاون پلاننگ کے عہدیداروں کے ساتھ لائسینسڈ سرویرس ، آرکیٹکٹس ، اسٹرکچرل انجینئرس اور انجینئرنگ اسٹاف کو ان کے دائرہ کار میں تمام عمارتوں کا معائنہ کرنے کے لیے سرویز منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔۔
سعودی آرمکو ایکس ایمپلائز اسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد افتخار الدین صدر سعودی آرامکو ایکس ایمپلائز اسوسی ایشن کی اطلاع کے بموجب اسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس 14 مئی اتوار کو دفتر کوثر کنسٹرکشن جہاں آراء مسجد ہمایوں نگر میں 2 بجے دن منعقد ہوگا ۔۔