حیدرآباد:حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ دو تا تین دنوں کے دوران موسم کے خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔محکمہ نے کہا کہ ریاست میں جنوب مشرق سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ حیدرآباد میں کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ میڑچل ملکاجگری ضلع میں کم سے کم درجہ حرارت 12.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری طرف، حیدرآباد میں دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جمعہ کے روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ رات کو ہنوز سردی لگ رہی ہے ۔