تلنگانہ میں درجہ حرارت میں گراوٹ

   

حیدرآباد۔ 10فروری (یو این آئی) ابرآلود مطلع اور ریاست تلنگانہ کے کئی حصوں میں ہوئی بارش کے بعد دن کے درجہ حرارت میں تقریبا4تا9ڈگری سلسیس کی گراوٹ ہوگئی ہے ۔حیدرآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت24ڈگری سلسیس درج کیاگیا جو معمول سے 7ڈگری کم ہے ۔ہنمکنڈہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 23.3ڈگری درج کیاگیا جو معمول سے 8.2ڈگری کم ہے ۔گزشتہ چند ہفتوں سے ریاست میں درجہ حرارت معمول سے زائد درج کیاگیا تھا،موسم کی تبدیلی کا کئی افراد نے استقبال کیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست کے بعض علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش ہوسکتی ہے ۔تلنگانہ کے بھدراچلم میں اعظم ترین درجہ حرارت 28.6ڈگری درج کیا گیا۔کھمم ضلع میں درجہ حرارت 25.8ڈگری،میدک ضلع میں درجہ حرارت29.6ڈگری،نظام آباد میں درجہ حرارت25.6اور راماگنڈم میں درجہ حرارت 25.4ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔