حیدرآباد 16 مارچ ( یو این آئی) تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کا آج سے آغازہوگیا۔ امتحان صبح 9.30بجے سے شروع ہوا۔اس کا اختتام 12.15بجے ہوگیا۔طلبہ کو صبح 8.45سے ہی امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت دے دے گئی۔ امتحانات کے سلسلہ میں مناسب انتظامات کئے گئے ہیں اور امتحانی مراکز پر بجلی کی بلاوقفہ سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے بھی محکمہ بجلی سے خواہش کی گئی تھی۔ساتھ ہی امتحانی مراکز کے قریب زیراکس کے سنٹرس کو بھی بند کردیا گیا تھا ۔ جاریہ سال 5,52,302 طلبہ جن میں ریگولر اور پرائیویٹ طلبہ بھی شامل ہیں، نے امتحان کے لیے رجسٹریشن کروایا ۔ گزشتہ سال 5,34,726طلبہ نے اپنا رجسٹریشن کروایا تھا۔نقل کی روک تھا م کے لیے فلائنگ اسکواڈ س کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔