حیدرآباد، 26 اگست (یو این آئی) تلنگانہ میں 27-28 اگست کو زبردست بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ایک بلیٹن میں کہا کہ کھمم، نلگونڈہ، سوریا پیٹ، یادادری بھواناگیری، رنگاریڈی، میڑچل ملکاجگیری، وقارآباد، سنگاریڈی، میڈک، محبوب نگر، ناگرکرنول، واناپارتھی، نارائن پیٹ اور جوگولمباگدوال اضلاع میں ہفتہ کو مختلف مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔بلیٹن میں کہا گیا کہ ریاست کے جے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، کتہ گوڑم ‘ کھمم، نلگونڈہ، سوریا پیٹ اور محبوب آباد میں اتوارکو شدید بارش کا امکان ہے ۔اگلے پانچ دنوں میں تلنگانہ کے کچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بونداباندی ہوسکتی ہے ۔ اس مدت کے دوران بیشتر یا کئی حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی ممکن ہے ۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنوب مغربی مانسون معمول کے مطابق رہا ہے ۔ اسی مدت کے دوران جوگولمبا گدوال اور ونپرتی کے الگ الگ حصوں میں شدید بارش ہوئی۔ اس دوران بعض مقامات پر بارش ہوئی۔