تلنگانہ میں راشن استفادہ کنندگان کی تعداد 2.93 کروڑ ہوگئی

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی (سیاست نیوز) ریاست میں راشن سے مستفید ہونے والوں کی جملہ تعداد 2.93 کروڑ تک پہنچ گئی ہے ۔ صرف ماہ مئی میں ہی 11.05 لاکھ مستفدین کی تعداد میں اضافہ ہے۔ اپریل کے اواخر تک جانچ کے بعد 31.084 خاندان راشن کارڈس کیلئے اہل پائے گئے اور ڈائنامک کی رجسٹر (ڈی کے آر) میں ان کا اندراج کیا گیا ۔ ان کارڈس سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد (یونٹس) 93,584 ہے۔ اس طرح پرانے کارڈس میں شامل کرنے کیلئے 10,12,199 ارکان خاندان کو اہل قرار دیتے ہوئے ڈی کے آر میں اندراج کیا گیا ہے ۔ اس طرح ماہ مئی م یں جملہ 11.05 لاکھ افراد نئے راشن کارڈ حاصل کرنے کے اہل پائے گئے ہیں ۔ ان تمام لوگوں کو ماہ مئی سے راشن کارڈس پر مفت باریک چاول تقسیم کیا جارہا ہے اور عہدیداروں کی جانب سے 4,431 ٹن ا ضافی راشن کوٹہ تقسیم کیا جارہا ہے ۔ جنوری 2025 میں راشن شاپس سے مستفدین میں 1.79 لاکھ ٹن چاول تقسیم کیا جاتا تھا ۔ ماہ مئی تک پہنچتے پہنچتے اس کی تعداد بڑھ کر 1.86 لاکھ ٹن تک ہوگئی ۔ درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے قسطوں میں نئے کارڈس جاری کئے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ موجودہ راشن کارڈس میں ارکان خاندان کو شامل کیا جارہا ہے ۔ شادی سے قبل علحدہ علحدہ خاندانوں کے راشن کارڈس میں رہنے والے میاں بیوی کو ایک ہی نیا کارڈ جاری کیا جارہا ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ می سیوا مراـکز سے وصول ہونے والی مزید 3 لاکھ درخواستوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔2